ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

عالمی ایجنڈے کے حامل  معاملات پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ غور

1707501
ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش سے ملاقات میں  قبرص، افغانستان، لیبیا، شام اور موسمی تغیرار جیسے معاملات پر غور کیا۔

21 ستمبر سے شروع ہونے والی اعلی سطحی اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکی شہر نیو یارک کا دورہ کرنے والے چاوش اولو  اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش   کی ملاقات سر انجام پائی۔

اس  حوالے سے ترک وزیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے عالمی ایجنڈے کے حامل  معاملات پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ غور کیا ہے۔ جن میں  قبرص، افغانستان، شام ، لیبیا اور موسمی  تبدیلیوں  کے  معاملات نمایاں رہے۔

چاوش اولو نے  علاوہ ازیں  جنرل اسمبلی کے  نو منتخب صدر عبداللہ شاہد سے  بھی ملاقات کی اور انہیں عہدہ  سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سری لنکن  وزیر خارجہ غمینی لکشمان سے بھی  ملاقات کرنے والے  ترک وزیر نے اس حوالے سے  اپنی ٹویٹ میں یہ پیغام دیا ہے ’’ایک دوسرے سے دور محل و قوع میں ہونے کے باوجود باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں ہمارے ارادے پختہ ہیں۔ ‘‘


 



متعللقہ خبریں