فِچ نے ترکی کی اقتصادی ریٹنگ 9،2 فیصد کر دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فِچ ریٹنگ نے رواں سال میں ترکی کی اقتصادی ترقی کی توقعات کو 7،9 سے بڑھا کر 9،2 کر دیا

1707263
فِچ نے ترکی کی اقتصادی ریٹنگ 9،2 فیصد کر دی

سال 2021 میں ترکی کے، گذشتہ 10 سالوں کی، بلند ترین اقتصادی بڑھوتی تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فِچ ریٹنگ نے رواں سال میں ترکی کی اقتصادی ترقی کی توقعات کو 7،9 سے بڑھا کر 9،2 کر دیا ہے۔

فِچ نے گلوبل اقتصادی جائزہ رپورٹ کے ماہِ ستمبر کے ایڈیشن کو شائع کر دیا ہے۔

رپورٹ میں طلب کے مسائل کے اقتصادی سنبھالے کو متاثر کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا اور امریکہ اور چین  کی اقتصادیات میں رواں سال کے دوران بڑھوتی کے اندازوں کو گِرا دیا گیا ہے۔ یورو زون ، ترکی، پولینڈ، میکسیکو، روس اور جنوبی افریقہ کے اقتصادیات کے بڑھوتی کے اندازے بلند کر دئیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں ترکی کے اقتصادی سنبھالے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا گیاہے کہ رواں سال میں 9،2 فیصد بڑھوتی حالیہ 10 سالوں میں ترکی کی بلند ترین بڑھوتی ہو گی۔

رپورٹ میں ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے رواں سال کے دوسرے نصف تک جاری رہنے کو دکھایا گیا ہے، یہ بڑھوتی 2022 میں 3،5 فیصد گھٹوتی  دکھائے گی لیکن 2023 میں4،5 فیصد  بڑھوتی کی طرف مائل ہو جائے گی۔

 


ٹیگز: #فِچ

متعللقہ خبریں