ترک۔مصر مشاورتی اجلاس کا دوسرا دور مکمل،سلسلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اجلاس کا دوسرا  دور  سات تا آٹھ ستمبر کے درمیان منعقد ہوا  جس میں  دو طرفہ معاملات کے علاوہ لیبیا،شام، عراق،فلسطین اور مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال  کا جائزہ لیا گیا۔

1705024
ترک۔مصر مشاورتی اجلاس کا دوسرا دور مکمل،سلسلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

ترک۔ مصر  مشاورتی اجلاس کا دوسرا دور نائب وزرائے خارجہ کی زیرقیادت انقرہ  میں مکمل ہوا۔

 امور خارجہ کے مطابق، اجلاس کا دوسرا  دور  نائب وزیر خارجہ سادات اونال اور ان کے مصری ہم منصب حمدی لوزا کے درمیان سات تا آٹھ ستمبر کے درمیان منعقد ہوا  جس میں  دو طرفہ معاملات کے علاوہ لیبیا،شام، عراق،فلسطین اور مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال  کا جائزہ لیا گیا۔

 طرفین  کے درمیان متعلقہ موضوعات پر پیش قدمی  اور تعلقات کی بحالی کےلیے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرنے اور مشاورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترک اور مصری  حکام کے درمیان ان مذاکرات کا پہلا دور چھ مئی کو قاہرہ میں  ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں