طالبان حکومت کو تسلیم کر سکتے ہیں:ایردوان

انہوں نے کہا کہ  طالبان  حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ممکن ہو سکتا ہے ،ان  کے معتدل اور مثبت بیانات خوش آئند  ہیں،ترکی افغانستان میں بسے  ترک النسل عوام  کے تحفظ اور ملکی مفادات کے دفاع کےلیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے

1693659
طالبان حکومت کو تسلیم کر سکتے ہیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  افغانستان میں ترک فوجیوں کی موجودگی نئی  افغان حکومت  کے ہاتھ عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں مدد کرے گی ۔

 صدر نے  اس بات کا اظہار نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  طالبان  حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ممکن ہو سکتا ہے ،ان  کے معتدل اور مثبت بیانات خوش آئند  ہیں،ترکی افغانستان میں بسے  ترک النسل عوام  کے تحفظ اور ملکی مفادات کے دفاع کےلیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے۔

صدر نے کہا کہ  ہماری  فوج کو افغانستان میں اجنبی نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی فوج نے وہاں  اپنی طاقت کا استعمال کیا،یہ کہہ دوں کہ ہماری فوج نئی افغان حکومت کے عالمی سطح پر ہاتھ مضبوط کرنے میں مدد دے گی ۔ کابل کے ہوائی اڈے کی حفاظت  کےلیے افغان حکام سے روابط میں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ افغانستان میں خواہ جس کی بھی حکومت ہو ترکی اپنے عہد وفا   اور برادرانہ تعلقات کے احترام میں افغانستان کی مدد کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں