ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے میں ایک فوجی شہید

پنجہ۔ برق آپریشن کے علاقے میں واقع ایک بیس پر PKK  کے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر حملے میں ایک فوجی شہید ہو گیا ہے: ترکی وزارت دفاع

1690444
ترکی: دہشت گرد تنظیم PKK کے حملے میں ایک فوجی شہید

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے مطابق پنجہ۔ برق آپریشن کے علاقے میں واقع ایک  بیس پر PKK  کے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر حملہ کیا گیا۔

حملے میں شدید زخمی  ہونے والا ایک فوجی  تمام  تر طبّی مداخلت کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف فوری جوابی کاروائی میں ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں