ترکش ائیر لائنز  (THY) 1260 یومیہ پروازوں کے ساتھ یورپ کی دوسری بڑی ائیر لائن بن گئی

یورپی تنظیم برائے سیفٹی آف ایئر نیوی گیشن (یوروکونٹرول) نے 11 اگست کو ہوائی ٹریفک سے متعلق ڈیٹا شیئر کیا ہے

1690781
ترکش ائیر لائنز  (THY) 1260 یومیہ پروازوں کے ساتھ یورپ کی دوسری بڑی ائیر لائن بن گئی

ترکش ائیر لائنز  (THY) 1260 یومیہ پروازوں کے ساتھ یورپ کی سب سے زیادہ پروازوں والی دوسری ایئر لائن بن گئی ہے ۔

یورپی تنظیم برائے سیفٹی آف ایئر نیوی گیشن (یوروکونٹرول) نے 11 اگست کو ہوائی ٹریفک سے متعلق ڈیٹا شیئر کیا ہے ۔

اس کے مطابق ، نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وجہ سے یورپ میں عائد پابندیوں کو بڑے پیمانے پر ختم کرنے کے ساتھ ، آئرش ریانیر ائِر کو روزانہ 2،208 پروازوں کے ساتھ یورپ  میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

یورپ میں گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ پروازوں والی دوسری ایئر لائن  ٹڑکش ائیر لائنز تھی۔

ٹرکش ائیر لائنز نے  11 اگست کو روزانہ 1260 پروازیں کیں جبکہ پیگاسس ایئرلائن نے اسی تاریخ کو روزانہ 488 پروازیں چلائیں۔ پیگاسس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں