فلسطین کے صدر محمود عباس کی صدر ایردوان سے ملاقات

بند کمرے  میں ہونے والی ملاقات  میں  دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور ترکی اور فلسطین کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

1673174
فلسطین کے صدر محمود عباس کی صدر ایردوان سے ملاقات

فلسطین کے صدر مملکت  محمود عباس صدر رجب طیبایردوان کی دعوت پر ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

صدر ایردوان  اور فلسطین کے  صدر عباس نے استنبول کے قصر واحد الدین  میں ملاقات کی۔

بند کمرے  میں ہونے والی ملاقات  میں  دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور ترکی اور فلسطین کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ، فلسطین میں انسانی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

فلسطین کے  صدر عباس 11 جولائی تک اپنا دورہ ترکی جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں