ہمارے ہسپتال کا مدّ مقابل ترکی میں تو ایک طرف پوری دنیا میں نہیں ہے: صدر ایردوان

KANKA ہسپتال اپنی صلاحیت کے اعتبار سے ایک ہی وقت میں 40 بچوں کو بون میرو منتقلی کی سہولت فراہم کر سکے گا:صدر رجب طیب ایردوان

1669387
ہمارے ہسپتال کا مدّ مقابل ترکی میں تو ایک طرف پوری دنیا میں نہیں ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ضلع قیصری   کا ' KANKAبچوں کا ہیماٹولوجوی اور اونکولوجی ہسپتال' پوری دنیا کے بچوں کے لئے امید بنے گا۔

صدر ایردوان نے کل ایرجئیس یونیورسٹی کے KANKAبچوں کے ہیماٹولوجی اور اونکولوجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ٹیلی فون کے ذریعے  شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ہسپتال ایک ہی وقت میں 40 بچوں کو بون میرو منتقل کر سکے گا۔ میری تمنا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بنایا گیا یہ ہسپتال قیصری شہر کے، ہمارے ملک کے اور  دنیا بھر کے بچوں کو مبارک ہو۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ ہسپتال اپنے بون میرو منتقلی ، تھیلسیمیا، ہیموفیلیا اور فوری علاج کے شعبوں کے ساتھ ہمارے ملک کے اہم  ترین اور بڑے ترین مراکزِ صحت میں سے ایک ہے۔ ہسپتال اپنی صلاحیت کے اعتبار سے ایک ہی وقت میں 40 بچوں کو بون میرو منتقلی کی سہولت فراہم کر سکے گا۔ حتیّ کہ اس صلاحیت کے ساتھ  ہسپتال  کا مدّ مقابل  ترکی میں تو ایک طرف  پوری دنیا میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ ضروری عملے کی تعیناتی اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہمارا ہسپتال زمانہ قریب میں نہ صرف ہمارے علاقے کے بلکہ پوری دنیا کے بچوں کے لئے ایک امید بن جائے گا ۔

میں شخصی طور پر اور پوری ملت کی طرف سے  مخّیر حضرات اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں