ہم، مثبت ایجنڈے کے ساتھ ایتھنز کا دورہ کر رہے ہیں: چاوش اولو

ہم مثبت ایجنڈے کے ساتھ ایتھنز کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہم نے مثبت خیر مقدم کیا تھا اور ہم مقابل فریق سے بھی اسی روّیے اور طرز فکر کی توقع رکھتے ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1648254
ہم، مثبت ایجنڈے کے ساتھ ایتھنز کا دورہ کر رہے ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم مثبت ایجنڈے کے ساتھ ایتھنز کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہم نے مثبت خیر مقدم کیا تھا اور ہم مقابل فریق سے بھی اسی روّیے اور طرز فکر کی توقع رکھتے ہیں۔

میولود چاوش اولو نے دورہ  یونان سے قبل جاری کردہ بیان میں مقابل فریق کو پیغام دیا ہے کہ  ہمارے دورے کا یجنڈہ مثبت ہے، ہم نے اپنے یونانی مہمانوں کا مثبت خیر مقدم کیا تھا اور ہم مقابل فریق کی طرف سے بھی اسی طرز عمل کے منتظر ہیں۔

چاوش اولو مغربی تھریس کے دورے کے بعد ایتھنز  پہنچیں گے جہاں وہ یونان کے وزیر خارجہ نکولس دیندیاس کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور دیندیاس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ ترکی۔یونان تعلقات پر جامع بات چیت کریں گے۔

مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئین  کی پیش رفتیں ہوں گی علاوہ ازیں مذاکرات میں مہاجرین کے بارے میں یونان کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی جائے گی  ۔

واضح رہے کہ ترکی اور یونان وزارت دفاع  وفود کے درمیان اعتماد کے فروغ کا چوتھا اجلاس ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے 26-27 مئی2021  کو منعقد ہو ا تھا۔

اجلاس میں اعتماد کے فروغ  کے لئے اقدامات کے موضوع پر مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی پندرہ اپریل کو دارالحکومت ایتھنز میں  اپنے یونانی ہم منصب نکولس دیندیاس کے ساتھ  ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں