ترکی۔مصر تعلقات کی بحالی،ترک وفد آج قاہرہ میں مذاکرات کرے گا

ترکی اور مصر کے مابین ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  میں بحالی کے لیے  اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور  ہوگا جن کی قیادت ترک نائب وزیر خارجہ اور ان کے مصری ہم منصب حمدی سناد لوزا کریں گے

1634286
ترکی۔مصر تعلقات کی بحالی،ترک وفد آج قاہرہ میں مذاکرات کرے گا

 ترکی اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت کے لیے نائب وزیر خارجہ  سیدات اونال کی زیر قیادت ایک وفد قاہرہ میں 5 تا 6 مئی کے درمیان  اعلی حکام سےملاقات کرے گا۔

ترک امور خارجہ کے مطابق، ترکی اور مصر کے مابین ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  میں بحالی کے لیے  اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور  ہوگا جن کی قیادت ترک نائب وزیر خارجہ اور ان کے مصری ہم منصب حمدی سناد لوزا کریں گے۔

 یاد رہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے 15 اپریل کو خبر دی تھی کہ   ترکی اور مصر کے درمیان  امور خارجہ کی وزارتوں کے توسط سے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ترکی اورمصر کے درمیان  سن 2013 میں سفارتی تعلقات  ناظم الامور کے عہدے تک محدود کر دیئے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں