مصر سے سفارتی تعلقات کی بحالی،ترک وفد قاہرہ پہنچ گیا

ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے  سلسلے میں پہلا سرکاری دورہ سر انجام پا رہا ہے جس کے لیے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کی زیر قیادت ایک وفد قاہرہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے

1633087
مصر سے سفارتی تعلقات کی بحالی،ترک وفد قاہرہ پہنچ گیا

ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے  سلسلے میں پہلا سرکاری دورہ سر انجام پا رہا ہے۔

 نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کی زیر قیادت ایک وفد قاہرہ کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

 امکان ہے کہ قاہرہ میں السیسی  حکو مت کے بعض اعلی نمائندوں سےیہ وفد ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی تھیں۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بارہ مارچ کو ایک بیان میں مصر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد  دس اپریل کو انہوں نے  مصری ہم منصب سمیح شکری  کو رمضان کی مبارک دینے کی غرض  سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں