ترک قونصلر جنرل کے قاتل کی رپائی انتہا پسندوں کی حوصلہ فزائی کرے گی، مشیرِ اطلاعات

امریکہ میں مقیم آذری شہریوں کو دھمکیاں دینے والے آرمینی انتہا پسند اس فعل سے مزید  انتہا پسندی کی جانب مائل ہوں گے

1629259
ترک قونصلر جنرل کے قاتل کی رپائی انتہا پسندوں کی حوصلہ فزائی کرے گی، مشیرِ اطلاعات

صدارتی مشیر اطلاعات  فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ، لاس اینجلس میں ترکی  کے قونصلر جنرل کو شہید  کرنے والے آرمینی دہشت گردوں کی رہائی اور تاریخی واقعات کو مسخ کرنے والے فیصلوں نے  انتہا پسندی نواز انسانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

آلتون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ میں  انتہا پسند آرمینی گروہ کی جانب سے آذربائیجان کے پرچم میں  لپٹے ایک ماڈل کو پھانسی پر چڑھانے کا خوشی کی چیخوں کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا ہے ، آذربائیجان کو کھلم کھلم دھمکی دینے کی  حیثیت کا حامل یہ واقع اسی حوصلہ افزائی کا ایک نتیجہ  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کے لاس اینجلس میں قونصلر جنرل کو شہید کرنے والے آرمینی دہشت گرد  کو گزشتہ ماہ رہا کر دیا گیا۔ ان قاتلوں کو سزا نہ دیا جانا صرف اور صرف نئی نسل  کے انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

تاریخ کو توڑ موڑ کر بیان کرنا، امریکہ میں مقیم آذری شہریوں کو دھمکیاں دینے والے آرمینی انتہا پسند اس فعل سے مزید  انتہا پسندی کی جانب مائل ہوں گے۔ یہ پیش رفت باعث خدشات  ہے ہم ہر طرح کے خطرات کے سامنے آذربائجان کے شانہ بشانہ ہیں۔  ہم امریکی اداروں کو اس حوالے سے لازمی اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔آرمینی جتھوں کی جانب سے  شہید کردہ ترک سفارتکاروں سے متعلق نمائش یکم مئی تک لاس اینجلس میں کھلی رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں