ترک صدر ایردوان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

ماہ جون میں منعقد ہونے والے نیٹو  سربراہی اجلاس  کے دائرہ کار میں ملاقات کرنے کے معاملے پر اتفاق

1627214
ترک صدر ایردوان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدررجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جو بائڈن سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ صدارتی محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  جناب ایردوا  ن نے  دہشت گرد تنظیم فیتو کے امریکہ میں وجود اور امریکہ کے شام میں دہشت گرد تنظیم PKK/PYD سے تعاون کی طرح کے معاملات کو حل کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ ایردوان اور بائڈن کے باہمی تعاون  کو وسعت دینے کے زیر ِ مقصد مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کے موضوع پر مطابقت قائم کرنے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ   کے مطابق علاوہ ازیں دونوں سربراہان نے  ماہ جون میں منعقد ہونے والے نیٹو  سربراہی اجلاس  کے دائرہ کار میں ملاقات کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ میں  نیٹو  کے سربراہی  اجلاس کے دائرہ میں دو طرفہ مذاکرات کیے جانے کی تصدیق کرتے  ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ بائڈن نے ایردوان سے بات چیت میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تنازعات  کو مؤثر طریقے سے دور کرنے اور پائدار دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں