ترکی، مہلک وائرس کورونا نے مزید 289 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

ایک دن میں3 لاکھ20ہزار78کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 63 ہزار 82 افراد کا ٹیسٹ مثبت

1623057
ترکی، مہلک وائرس کورونا  نے مزید 289 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

ترکی میں  مہلک وائرس کورونا نے  ایک دن میں مزید 289 جانیں لے لیں   جس سے ملک بھر میں مجموعی  جانی نقصان  35ہزار320تک ہو گیا۔

ایک دن میں3 لاکھ20ہزار78کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2ہزار 915 مریضوں  کاتعین ہوا ، جبکہ 63 ہزار 82 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔

اسی دورانیہ میں56ہزار510مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد35لاکھ 91ہزار550 ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں