ترکی یوکرائن کی زمینی سالمیت کا حامی ہے، علاقے میں جھڑپیں سب کو نقصان پہنچائیں گی: قالن

بحیرہ اسود اور علاقے میں کوئی بھی کشیدگی پیش آتی ہے یا پھر جھڑپوں کا سامنا ہوتا ہے تو اس سے سب کو نقصان پہنچے گا: ابراہیم قالن

1619076
ترکی یوکرائن کی زمینی سالمیت کا حامی ہے، علاقے میں جھڑپیں سب کو نقصان پہنچائیں گی: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی یوکرائن کی زمینی سالمیت کے حق میں ہے ۔ بحیرہ اسود اور علاقے میں کوئی بھی ممکنہ تناو یا جھڑپیں ہر ایک کو نقصان پہنچائیں گی۔

قالن نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکی، یوکرائن کی زمینی سالمیت اور کریمین تاتاروں کے حقوق کا دفاع کرتا ہے  اور روس اور یوکرائن کے درمیان مسائل کے مذاکراتی حل کے حق میں ہے۔ بحیرہ اسود اور علاقے میں کوئی بھی کشیدگی پیش آتی ہے یا پھر جھڑپوں کا سامنا ہوتا ہے تو اس سے سب کو نقصان پہنچے گا"۔


ٹیگز: #یوکرائن

متعللقہ خبریں