ترکی، کورونا کا یومیہ ریکارڈ 55 ہزار 791 نئے واقعات

کورونا سے ایک دن میں مزید 253 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے  جس کے بعد ملک بھر میں کل  جانی نقصان  33ہزار454تک جا پہنچا

1618494
ترکی، کورونا کا یومیہ ریکارڈ 55 ہزار 791 نئے واقعات

ترکی میں کورونا وائرس کے واقعات اور اموات ہر روز ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔

کورونا سے ایک دن میں مزید 253 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے  جس کے بعد ملک بھر میں کل  جانی نقصان  33ہزار454تک جا پہنچا۔

ایک دن میں3 لاکھ5ہزار103کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2ہزار 408 مریضوں  کاتعین ہوا ، جبکہ 55 ہزار 791 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسی دورانیہ میں35ہزار786مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد32لاکھ 68ہزار768 ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں