ترکی: تھئیٹر کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر ایردوان کا پیغام

ہمارے دور حکومت میں سرکاری تھئیٹروں کی تعداد 23 سے بڑھ کر 77 اور سرکاری تعاون کے حامل نجی تھئیٹروں کی تعداد بھی 59 سے بڑھ کر 328 ہو  گئی ہے: صدر ایردوان

1609833
ترکی: تھئیٹر کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر ایردوان کا پیغام

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے تھئیٹر کے عالمی دن کی مناسبت سے  ایک پیغام جاری کیا ہے۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تھئیٹر فنون لطیفہ کی ایسی موئثر شاخوں میں سے ایک ہے کہ جو ماضی سے حال تک  زندگی اور انسان سے متعلق ہر چیز کو اسٹیج پر لے آتی ہے اور اس اہم کاوش کے دوران تماشائی اور فنکار کو ایک ہی چھت تلے جمع کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی تھئیٹر کے ایک وسیع ورثے کا حامل ملک ہے۔ اپنے ملک میں ہر عمر اور ہر طبقے سے تھئیٹر کے ساتھ گہری دلچسپی  کو دیکھنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب ہماری پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو سرکاری تھئیٹروں کی تعداد 23 تھی جو اس وقت 77 تک  پہنچ چکی ہے ۔ علاوہ ازیں سرکاری تعاون کے حامل نجی  تھئیٹروں کی تعداد بھی 59 سے بڑھ کر 328 ہو  گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں اپنے تھئیٹر فنکاروں، تھئیٹر سے منسلک افراد اور تھئیٹر کے پرستاروں کو تھئیٹر کے عالمی دن کی مبارکباد اور اپنے تمام شہریوں کو قلبی سلام پیش کرتا ہوں۔ 


ٹیگز: #تھئیٹر

متعللقہ خبریں