جو بائڈن کے صدر پوتن کے بارے میں بیانات پر ترک صدر ایردوان کے جائزات کی روسی پریس میں وسیع بازگشت

صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ بائڈن کے بیان پر صدر پوتن کا جواب انتہائی شاندار تھا

1605145
جو بائڈن کے صدر پوتن کے بارے میں بیانات پر ترک صدر ایردوان کے جائزات  کی روسی پریس میں وسیع بازگشت

صدر رجب طیب ایردوان نے صدرِ روس ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان تناؤ کے حوالے سے جو بیانات دیے ہیں ان  کی روسی پریس میں وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی ہے۔

روسی پریس کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان نے بائیڈن کے پوتن کے بارے میں بیانات پر اسباب کےساتھ نکتہ چینی کی ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن کےپوتن کے حوالے سے بیانات ناقابل قبول ہیں اور جناب پوتن نے بائیڈن کو ایک انتہائی عقلمندانہ جواب دیا ہے۔

ریا نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ بائڈن کے بیان پر صدر پوتن کا جواب انتہائی شاندار تھا۔

روزنامہ کامرسانت نے لکھا ہے کہ پوتن اور بائڈن کے درمیان کشیدگی کا جائزہ پیش کرنے والے جناب ایردوان کا کہنا ہے کہ بائڈن کے یہ بیانات ایک سیاسی اور سرکاری شخصیت کو بالکل زیب نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے 17 مارچ کو اپنے بیان میں روسی صدر پوتن کو قاتل کہا تھا اور روس کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے جواز میں اس کا ہرجانہ ادا کرنے کا ذکر کیا تھا۔

صدر روس پوٹن نے بائیڈن کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی دوسرے ملک، حکومت، عوام اور افراد کا بارے میں جائزہ پیش کرنا آئینے میں دیکھنے کے مترادف ہے، جس میں ہم صرف اپنے آپ کو ہی دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے بائیڈن کو آن لائن ملاقات کی تجویز پیش کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں