صدر بائڈن کا روسی صدر کو ’قاتل‘ کہنا ایک سرکاری شخصیت کو زیب نہیں دیتا، ترک صدر

پارٹی کنونشن سے میرا خطاب  سال 2023 کے منشور کے مترادف ہو گا، ترک صدر کا پیغام

1604678
صدر بائڈن کا روسی صدر کو ’قاتل‘ کہنا ایک سرکاری شخصیت کو زیب نہیں دیتا، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جو بائڈن  کی جانب سے روسی صدر ولا دیمر پوتن کو ’قاتل‘ سے تعبیر کرنے  کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ’’جناب بائڈن کے پوتن کے بارے میں یہ بیانات ایک سرکاری شخصیت کو زیب نہیں دیتے۔‘‘

ترک صدر نے استنبول میں اپنے  بیان  میں شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  وائے پی جی/ پی کے کے زیر قبضہ تل رفعت  سے داغے گئے 2 راکٹوں کے کیلیس   میں آن گرنے کے  بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیلیس پر یہ حملہ فطری طور پر ناقابلِ قبول فعل ہے ، جس کا جواب ہم نے بڑھ چڑھ کر دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔

رجب طیب ایردوان نے بروز بدہ  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ساتویں سالانہ کنونشن  کے خطاب  کے سال 2023 کے منشور ہونے کی توضیح کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے کنونشن کے لیے اپنی تیاریوں کو پُرعزم طریقے سے سر انجام دیا ہے،  ابتک کے ہمارے  نعروں سے لیکر بدہ کے  خطاب تک تمام تر  اقدامات بہترین ترین طریقے سے کیے جاتے ہیں۔ اورپارٹی کنونشن سے میرا خطاب  سال 2023 کے منشور کے مترادف ہو گا۔‘‘

 



متعللقہ خبریں