وزیرخارجہ مویولد چاوش اولو کا دورہ کروشیا

ترک فرموں کی اس ملک میں پذیرائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زلزلہ زدہ علاقوں کی نشاط نو  کے لیے تعاون کے لیے تیار ہونے کا اظہار

1591739
وزیرخارجہ مویولد چاوش اولو کا دورہ کروشیا

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کو  کروشیا   کےسرکاری دورے  کے دوران صدر زوران میلانوچ نے انہیں شرفِ ملاقات بخشا۔

وزیر چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے صدر میلانووچ ، وزیر اعظم اندریژ پلینکووچ اور کروشیا ئی اسپیکر ِ اسمبلی گوردان جاندرکووچ سے ملاقات کی ہے۔

صدر میلانووچ  کو صدر رجب طیب ایردوان  کا خیرسگالی پیغام دینے کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو  نے لکھا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں اس ملک میں آنے والے زلزلے پر دوباہ سے تعزیت کا اظہاراور ایجنڈے کے علاقائی معاملات  پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے  ترک فرموں کی اس ملک میں پذیرائی کا شکریہ ادا کیا اور زلزلہ زدہ علاقوں کی نشاط نو  کے لیے تعاون کے لیے تیار ہونے کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکرِ اسمبلی جاندرو کووچ کو اسپیکر اسمبلی  مصطفی شین توپ کا پیغام دینے کا  بھی اظہار کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ وبا کے بعد   ترک اسپیکر اسمبلی اس ملک کا دورہ کریں گے، ہم پارلیمانی سفارتکاری کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور اس طریقے سے بین الاپارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنایا جائیگا۔



متعللقہ خبریں