پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی پر عمل درآمد پر ترکی کا خیر مقدم

ہ سال 1947 میں برطانیہ کے بھارت کو آزاد کرنے کے وقت سے مسئلہ کشمیر دو نکلیئر پاورز کو آمنے سامنے لاتا رہتا ہے

1591882
پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی پر عمل درآمد پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے پاکستان و بھارت کے مابین 25 فروری  لائن آف کنٹرول پر فائر بندی  معاہدے  پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  نے پاک بھارت  معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے بارے  میں ایک سوال کا تحریری طور پر جواب دیا۔

انہوں نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں استحکام و سلامتی کے قیام کی راہ میں ایک اہم قدم تشکیل دینے والی یہ  مطابقت   دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بھروسے کے فروغ اور پائدار ڈائیلاگ کے ماحول  کے قیام میں معاون  ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ سال 1947 میں برطانیہ کے بھارت کو آزاد کرنے کے وقت سے مسئلہ کشمیر دو نکلیئر پاورز کو آمنے سامنے لاتا رہتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1948 کی قرار داد   کشمیر کو فوجیوں سے پاک کرتے ہوئے   اس سر زمین کے مستقبل کا فیصلہ ریفرنڈم کے ساتھ کیے جانے کا حکم دیتی ہے۔

جس پر پاکستان اتفاق کرتا ہے تو ہندوستان اس امر کی مخالفت کرتا چلا آرہا ہے۔



متعللقہ خبریں