ترکی فوجی اقتدار کا قائل نہیں،جمہوریت پر یقین رکھتا ہے: ایردوان

صدر نے آرمینیا میں  فوجی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ کہ ہم ہر قسم کی فوجی بغاوت کے خلاف ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ اقتدار میں تبدیلی کا حق صرف عوام کو حاصل ہے

1591422
ترکی فوجی اقتدار کا قائل نہیں،جمہوریت پر یقین رکھتا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی  فوجی بغاوت  کے خلاف ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں  اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

انہوں نے آرمینیا میں  فوجی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ کہ ہم ہر قسم کی فوجی بغاوت کے خلاف ہیں  اور ہمارا ماننا ہے کہ اقتدار میں تبدیلی کا حق صرف عوام کو حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان ویسے ہی اپنی عوام کی نظروں میں گر چکا ہے لیکن  اس  کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کا ارتکاب غیر جمہوری عمل ہے، اقتدار میں تبدیلی کا حق آرمینی عوام کو ہے جس کا فیصلہ بھی انہی کو کرنا ہوگا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں