ہوجالی قتل عام کے 29سال،صدر کا تعزیتی پیغام

صدر ایردوان نے ہوجالی قتل عام کی 29ویں برسی کے موقع پر  اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ  29 سال قبل ہوجالی میں بے دردی سے قتل ہوئے آذری بھائیوں بہنوں کے لیے مغفرت کا طلبگار ہوں

1591243
ہوجالی قتل عام کے 29سال،صدر کا تعزیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی،آذربائیجان کے جائز مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے ہوجالی قتل عام کی 29ویں برسی کے موقع پر  اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ  29 سال قبل ہوجالی میں بے دردی سے قتل ہوئے آذری بھائیوں بہنوں کے لیے مغفرت کا طلبگار ہوں،اس المناک سانحے کو جتنا بھی وقت گزر جائے اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سانحے میں قتل ہوئے 613 آذری بھائیوں اور بہنوں کی مغفرت کے لیے دعا کا طلبگار ہوں  اور دوست و بردار ملک آذربائیجان اور اس کی عوام سے ایک بار پھر دلی تعزیت  کرتا ہوں۔ ترکی اور آذربائیجان یک جان دو قالب ملک ہیں اور ہم اس کے جائز مفادات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں