ترکی کا اسٹریٹجیک ہدف یورپی یونین کی مستقل رکنیت ہے: وزیر تجارت روحصار پیکجان

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور ترکی تعلقات کے ایک مثبت ایجنڈے کے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں

1589995
ترکی کا اسٹریٹجیک ہدف یورپی یونین کی مستقل رکنیت ہے: وزیر تجارت روحصار پیکجان

وزیر تجارت  روحصار پیکجان نےکہا ہے کہ   ترکی کا ہمیشہ اسٹریٹجیک ہدف یورپی یونین کی مستقل رکنیت  حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور ترکی تعلقات کے ایک مثبت ایجنڈے کے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں ترکی کی یورپی یونین  کی مستقل  رکنیت سب سے اہم اور حتمی ہدف ہے۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسٹم یونین میں قائم ہونے والے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات ایک مثبت ایجنڈے کے ایک اہم عنصر کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اولیور ورہیلی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کسٹم یونین کو نئی شکل دینے سے دونوں فریقوں  کو  مثبت نتائج حاصل ہوں گے اور انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کمیشن کے ذریعہ یورپی کونسل کو پیش کردیا گیا ہے۔

"انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی حیثیت سے ، ہم ایک مثبت ایجنڈے کے لئے کوشاں ہیں ، اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے لئے اپنے مشترکہ اور تعمیری کام کو جاری رکھنا دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

ملاقات کے بعدپیکجان اور  ورہیلی  نے  یورپی یونین اور ترکی کے مابین قریبی تعاون اور بات چیت کے اگلے دور کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔



متعللقہ خبریں