ترکی میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہماری روزمرّہ زندگی سے وائرس کے بارے میں سوالیہ نشانات کی تعداد میں کمی آتی چلی جائے گی: وزیر صحت فخر الدین قوجا

1583879
ترکی میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ترکی میں کورونا ویکسین مہم کے دوران 40 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کی تجویز پر وزارت صحت کے شروع کردہ" کووِڈ۔19 ویکسین قومی اسٹریٹجی" پروگرام کے مطابق 13 جنوری کو وزیر صحت فخر الدین قوجا اور کمیٹی کے اراکین کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔

بعد ازاں 14 جنوری کو ملک بھر میں صحت کے عملے کی ویکسینیشن شروع ہو گئی۔

ترکی وزارت صحت کی طرف سے ویکسین مہم کے کرنٹ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 41 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 36 لاکھ  اور دوسری خوراک لگوانے والوں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ویکسین مہم کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ" آج ہم 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائیں گے۔ جیسے جیسے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا تیسے تیسے ہماری روزمرّہ زندگی سے وائرس کے بارے میں سوالیہ نشانات کی تعداد میں کمی آتی چلی جائے گی"۔



متعللقہ خبریں