ترکی: رواں سال کا آخری کابینہ اجلاس

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال، متوقع تدابیر اور ویکسینیشن  مہم کے موضوعات پر بات کی جائے گی

1552702
ترکی: رواں سال کا آخری کابینہ اجلاس

رواں سال کا آخری  کابینہ اجلاس کل صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال، متوقع تدابیر اور ویکسینیشن  مہم کے موضوعات پر بات کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر صحت فخر الدین کھوجا ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیں گےاور کابینہ اراکین کو سائنسی کمیٹی کے مجوّزہ فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد نگاہیں متوقع نئی حفاظتی تدابیر پر لگ جائیں گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں چین اور جرمنی سے  آنے والی ویکسین کی ویکسینیشن مہم کا ٹائم ٹیبل طے کیا جائے گااور ویکسین کے خلاف رائے عامہ کی آگاہی کے کاموں پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں