ترک صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے استنبول میں ملاقات

استنبول  کے قصرِ واحدین میں بلمشافہ ہونے والے  اور ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر  3 بجے شروع ہونے والے یہ مذاکرات بند کمرے میں ہو رہے ہیں۔

1510466
ترک صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر زیلنسکی سے استنبول میں  ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کے  یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی سے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

ولا دیمر زیلنسکی صدر ایردوان کی دعوت پر ترکی کا ورہ کر رہے ہیں۔

استنبول  کے قصرِ واحدین میں بلمشافہ ہونے والے  اور ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر  3 بجے شروع ہونے والے یہ مذاکرات بند کمرے میں ہو رہے ہیں۔

اس دورے میں دو طرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائیگا۔

دو طرفہ تعاون کو مزید پختگی دلانے  والے اقدامات پر غور کی جانے والی اس ملاقات  میں  ایجنڈے میں شامل علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں