ترکی ،آذربائیجان کی زمینی سالمیت اور آزادی کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا: قالن

قالن. برائن ٹیلی فونک ملاقات، دو طرفہ تعلقات، آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں، مشرقی بحیرہ روم کے حالات اور علاقائی مسائل پر بات چیت

1499978
ترکی ،آذربائیجان کی زمینی سالمیت اور آزادی کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ سی او برائن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی ترجمان آفس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں، مشرقی بحیرہ روم کے حالات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ ترکی ،آذربائیجان کی زمینی سالمیت اور آزادی کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔ علاقائی امن و سلامتی اور قیام استحکام کے لئےضروری ہے کہ آرمینیا بالائی کارا باخ اور اس کے اطراف  کے مقبوضہ علاقے سے پیچھے ہٹ جائے۔

مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کا آذربائیجان  پر حملے بند کرنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور منسک گروپ کے فیصلوں کے دائرہ کار میں رہ کر کاروائیاں کرنا ضروری ہے۔ مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں بھی امریکہ کی طرف سے متوازن اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کے تعمیری موقف کے طفیل  شروع ہونے والے مذاکراتی و تعاون مرحلے پر مثبت جوابی کاروائی اور اس مرحلے کے  ساتھ تعاون و حمایت علاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرے گا۔ ترکی اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ  کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں