آرمینیا سول مقامات پر حملے کرتے ہوئے عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، ترکی

قاراباغ  پر آرمینیا نے قبضہ جما رکھا ہے جو کہ آذربائیجان کی سرزمین کا ایک حصہ ہے

1499922
آرمینیا سول مقامات پر حملے کرتے ہوئے عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، ترکی

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک کا کہنا ہے کہ قاراباغ آذربائیجان کا حصہ ہے، جس پر آرمینیا نے قبضہ جما رکھا ہے۔

عمر چیلک نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ سنٹرل ایگزکیوشن  کمیٹی کے اجلاس کے دوران پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آرمینیا کے آذری سر زمین پر سول مقامات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، جس پر عالمی برادری کو اس ملک کی مذمت کرنی چاہیے۔

آذربائیجان کے پاس اپنی سر زمین کا تحفظ کرنے کا حق حاصل ہونے پر زور دینے والے عمر چیلک  کا کہنا تھا کہ قاراباغ  پر آرمینیا نے قبضہ جما رکھا ہے جو کہ آذربائیجان کی سرزمین کا ایک حصہ ہے۔

ترکی اور آذربائیجان  مستقبل  ، تقدیر اور اقدار کے ایک جیسی ہونے والے  دو ممالک  ہیں۔ ہم آذری بھائیوں کی خواہش کے مطابق  ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں