آرمینی فوج کی طرف سے ٹی آر ٹی خبر اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی ٹیم پر بھی فائرنگ

حملے میں ایک سے زائد توپ  فائرنگ  کی گئی اور ایک مارٹر گولہ رپورٹروں سے 100 میٹر کی مسافت پر گرا

1498013
آرمینی فوج کی طرف سے ٹی آر ٹی خبر اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی ٹیم پر بھی فائرنگ

آرمینی فوج نے آذربائیجان پر حملوں کے دوران علاقے میں متعین ٹی آر ٹی خبر اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی ٹیم کو بھی ہدف بنایا ہے۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمینیا کی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب پوری فرنٹ لائن سے اور وسیع پیمانے کا تحریکی اقدام کر کے بھاری اسلحے، توپ اور مارٹر فائرنگ سے آذربائیجان کے فوجی مورچوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

حملوں کی ویڈیو کَورِنگ کے لئے  علاقے میں موجود رپورٹروں کی موجودگی کے مقام پر پہلے فضاء میں2 ڈرون  طیارے دکھائی دئیے اور اس کے بعد رپورٹروں کی جگہ کو ہدف بنا کر آرمینیا کی طرف سے مارٹر فائرنگ شروع کر دی گئی۔ ایک سے زائد توپ  فائرنگ  کی گئی اور ایک مارٹر گولہ رپورٹروں سے 100 میٹر کی مسافت پر گرا۔

رپورٹروں نےآخری لمحات میں  گاڑی کی آڑ لے کر اپنا دفاع کیا۔

فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کی وجہ سے رپورٹروں کی ٹیم موقع سے دُور ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔



متعللقہ خبریں