شمالی قبرص سے کورونا مریض ترکی لائے جائیں گے

شمالی قبرصِ وزیراعظم ارسین تاتار نے  اپنے بیان میں  کہا ہے کہ مادر وطن ترکی دائما اور ہر معاملے میں  جس طرح سے ہمارے ساتھ رہا ہے انسداد کورونا کے سلسلے میں بھی ہمارے ساتھ رہے گا

1488079
شمالی قبرص سے کورونا مریض ترکی  لائے جائیں گے

 ترکی  نے  کورونا کے علاج کے  سلسلے میں  شمالی قبرص سے مریضوں کو ترکی لانے کا آغاز کر دیا ہے۔

ان مریضوں کی ترکی آمد گزشتہ سب سے شروع کر دی گئی ہے۔

 شمالی قبرصِ وزیراعظم ارسین تاتار نے  اپنے بیان میں  کہا ہے کہ مادر وطن ترکی دائما اور ہر معاملے میں  جس طرح سے ہمارے ساتھ رہا ہے انسداد کورونا کے سلسلے میں بھی ہمارے ساتھ رہے گا۔

 انہوں نے بتا یا کہ نائب صدر فواد اوکتائے نے  گزشتہ دنوں شمالی قبرص میں کورونا کے واقعات میں اضافہ ہونے کی صورت میں مریضوں کو ترکی لائے جانے پر مبنی اعلان  کیا تھا جس کے نتیجے میں  گزشتہ شب سے  مریضوں کی ترکی آمد کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

 تاتار نے مزید کہا کہ  ہماری حکومت کی کوششوں اور ترکی کی مدد سے مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں