ترکی: آپریشن پنجہ۔ ٹائیگر کے علاقے میں ایک ترک فوجی شہید

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری پنجہ ۔ ٹائیگر آپریشن  کے علاقے میں ایک ترک فوجی شہید

1469484
ترکی: آپریشن پنجہ۔ ٹائیگر کے علاقے میں ایک ترک فوجی شہید

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جاری پنجہ ۔ ٹائیگر آپریشن  کے علاقے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ  میں 3 ترک فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زیرِ علاج ہسپتال میں شہید ہو گیا ہے۔

جھڑپ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا ہے اور ان کے اسلحے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں