میری قربانی غزہ کے لئے، عید کے موقع پر ترکی غزہ کو نہیں بھُولا

ترک عوام کے عطیات سے کی گئی قربانیوں کا گوشت غزہ میں امداد کے محتاج ایک ہزار 750 کنبوں میں تقسیم کیا گیا

1465673
میری قربانی غزہ کے لئے، عید کے موقع پر ترکی غزہ کو نہیں بھُولا

 "غزہ کے لئے زندگی بنو" نامی پلیٹ فورم نے ترک عوام کے عطیات سے کی گئی قربانیوں کا گوشت غزہ میں امداد کے محتاج ایک ہزار 750 کنبوں میں تقسیم کیا ہے۔

غزہ میں "غزہ کے لئے زندگی بنو" پلیٹ فورم کے نمائندے رمضان آسیلئیے  نے کہا ہے کہ "میری قربانی غزہ کے لئے " کے سلوگن سے جو امداد کی گئی ہے اس کا مقصد عید کے موقع پر غزہ کے ضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوش کرنا تھا۔

انہوں نے غزہ کے لئے غیر محدود امداد کی وجہ سے  ترک عوام اور حکومت  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ملین فلسطینی آبادی پر مشتمل غزہ  2006 سے اسرائیل کے زیرِ محاصرہ ہے۔



متعللقہ خبریں