ترکی: ہم لبنان کے اتحاد و سالمیت اور امن و استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں

ترکی کے بارے میں دعوے کرنے والے اس چیز سے بخوبی واقف ہیں کہ حقیقت میں کون لبنان کو اپنے عقبی باغیچے کے طور پر دیکھ رہا ہے: حامی آق سوئے

1463776
ترکی: ہم لبنان کے اتحاد و سالمیت اور امن و استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں

ترکی نے کہا ہے کہ ہم لبنان کے اتحاد و سالمیت  اور امن و استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے لبنان کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے ترکی کے بارے میں دعووں سے متعلق سوال کا تحریری جواب  دیا ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ" بعض لبنانی سیاست دانوں کی طرف سے کئے گئے یہ دعوے کہ 'ترکی لبنان کے شمال میں جاری احتجاجی مظاہروں کے ساتھ  تعاون کر کے اس حصے میں اپنا اثر و نفوذ بڑھانا چاہتا ہے ' فہم و فراست سے عاری ہیں۔ بدنیتی پر مبنی ان دعووں کا سنجیدہ لیا جانا ممکن نہیں ہے"۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ ترکی لبنان کے اتحاد و سالمیت اور امن و استحکام کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "مذکورہ دعوے کرنے والے اصل میں اس چیز سے بخوبی واقف ہیں کہ حقیقت میں کون لبنان کو اپنے عقبی باغیچے کے طور پر دیکھ رہا ہے اور کون ملکی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں