صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس جاری

عید الاضحی اقدامات کے علاوہ ، ترجیحی ایجنڈے میں سے لیبیا کا موضوع بھی شامل ہوگا۔ لیبیا میں سیاسی حل کے لیے  جاری سفارتی  ٹریفک پر  خصوصی توجہ دی جائے گی۔،مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت کابینہ کے ایجنڈے میں بھی شامل  ہوگی

1462728
صدر ایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس جاری

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج دارالحکومت انقرہ میں   جاری ہے۔

عید الاضحی اقدامات کے علاوہ ، ترجیحی ایجنڈے میں سے لیبیا کا موضوع بھی شامل ہوگا۔

لیبیا میں سیاسی حل کے لیے  جاری سفارتی  ٹریفک پر  خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت کابینہ کے ایجنڈے میں بھی شامل  ہوگی۔

ترکی میں ڈرلنگ  اور تلاش  کے کام کی  تازہ ترین  صورتِ حال  پر  بھی  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا موضوع بھی ایجنڈے کا اہم  موضوع  ہوگا۔

شام کے شمالی حصے میں ہونے والی پیشرفت اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کی موسمِ سرما   کی تیاریوں  کے علاقہ  اندرون ملک اور بیرونِ ملک  جاری آپریشنوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آیا صوفیہ مسجد کی عبادت کے لئے  کھولنے  اور آذربائیجان  پر  آرمینیا کے حملے  کا موضوع بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

اجلاس کے بعد صدر ایردوان کے  اس  اجلاس کے بارے میں بیان جاری کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں