ملت کا فرد خواہ دیارِ غیر میں ہی کیوں نہ ہو حکومت اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی: ایردوان

یہ حکومت اپنی ملت کی پرستار ہے، اس کی ملت کا فرد خواہ دیارِ غیر میں ہی کیوں نہ ہو یہ حکومت اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی: صدر رجب طیب ایردوان

1405788
ملت کا فرد خواہ دیارِ غیر میں ہی کیوں نہ ہو حکومت اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل سویڈن سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے ترکی لائے جانے والے ترکی شہری امراللہ گُلُشکین کی بیٹی لیلیٰ گُلُشکین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" آج سویڈن سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے ترکی لائے گئے ترک شہری امراللہ  کی بیٹی لیلیٰ سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس بچی کی خوشی میں شریک ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ یہ حکومت اپنی ملت کی پرستار ہے۔ اس کی ملت کا فرد خواہ دیارِ غیر میں ہی کیوں نہ ہو یہ حکومت اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتی"۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں ٹیلی فونک ملاقات کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

لیلیٰ سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " آپ کے والد ترکی پہنچ گئے ہیں۔ اس کے بعد اب متعلقہ افراد ان کی خبر گیری کرتے رہیں گے۔ وہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ صحت کی شعبے میں اس وقت ترکی کا شمار چند گنے چُنے ممالک میں ہوتا ہے۔ طبّی حوالے سے ہماری جو بھی ذمہ داری ہوئی اسے حرف بہ حرف پورا کیا جائے گا۔ ہم خود بھی صورتحال پر بغور نگاہ رکھیں گے"۔

لیلیٰ گُلُشکین نے بھی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکی پر بھروسے کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں