امریکہ کی ترکی کے نیٹو اور یورپی اتحادی ممالک کی امداد پر تعریف

ویڈیو کانفرنس  کے طریقہ کار کے ساتھ پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے  خطاب  کرتے ہوئے ریان نے کہا کہ روس اور چین نیٹو ممالک میں اس وباء کے بارے میں غلط اطلاعات  پھیلا رہے ہیں

1395286
امریکہ کی  ترکی کے نیٹو اور یورپی اتحادی ممالک کی امداد پر تعریف

امریکہ کی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) کے  نیٹو اور یورپ کے امور کے  ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مائیکل ریان  نے  ترکی کی نئی قسم کے کورونا وائرس   (Kovid-19)کی وبا کے خلاف جنگ کے دائرہ کار  میں  اسپین اور اٹلی  کو فراہم کردہ  ادویات کی امداد پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ویڈیو کانفرنس  کے طریقہ کار کے ساتھ پینٹاگون میں پریس کانفرنس سے  خطاب  کرتے ہوئے ریان نے کہا کہ روس اور چین نیٹو ممالک میں اس وباء کے بارے میں غلط اطلاعات  پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   نیٹو ممالک کے درمیان کورونا وائرس کے خلاف  جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ  گہرا  تعاون کیا جا رہا ہے انہوں نے  ایک  سوال  کا جواب دیتے ہوئے  ترکی کی اسپین  اور  اٹلی طبی سامان کی مدد کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اسپین اور اٹلی دونوں ہی ترکی  کی امداد  پر  انتہائی شکر گزار ہیں انہوں نے ترکی کے کسی دوسرے یورپی ملک کی مدد کے بارے میں کہا کہ وہ اس بارے میں  بے خبر ہیں اگر ترکی  ایسا  کرتا ہے تو قابلِ  تعریف اقدام ہے جس سے ترکی کے ایک  سخی ملک ہونے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

ترکی نے  مکینیکل اور کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن میں  تیار کردہ  طبی سازو سامان کو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک اسپین اور اٹلی  کو فوجی طیاروں کے ذریعے روانہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں