کوئی بھی دشمن ہماری ملت کے اتحاد، اخوت اور حوصلے سے زیادہ طاقتور نہیں ہے: ایردوان

ہم جس قدر ممکن ہو سکا کم سے کم وقت میں اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس مرحلے سے نکل جائیں گے : صدر رجب طیب ایردوان

1385294
کوئی بھی دشمن ہماری ملت کے اتحاد، اخوت اور حوصلے سے زیادہ طاقتور نہیں ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم جس قدر ممکن ہو سکا کم سے کم وقت میں اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس مرحلے سے نکل جائیں گے۔

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جاری جدوجہد کے لئے اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں قوم سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ہم 2 سے 3 ہفتوں تک اس بیماری کے پھیلاو کو روک کر جس قدر ممکن ہو سکا کم سے کم وقت میں اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس مرحلے سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایسے ممالک میں شامل ہے جنہوں نے پہلے دن ہی سے بیماری پر نگاہ رکھی اور بروقت تدابیر اختیار کیں۔ ترکی کے شعبہ صحت کی خدمات کی صلاحیت اور معیار کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہر طرح کے حالات کے پیش نظر تیاری کر لی گئی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سخت قرنطینہ کی مدد سے بیماری کے پھیلاو کی رفتار کو 2 سے 3 ہفتوں میں کمزور بنا کے ہم یقیناً کم سے کم وقت اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس مرحلے سے نکل جائیں گے۔ لیکن خدانخواستہ اس کے برعکس ہوا تو جیسا کہ ہمارے اطراف میں اس کی متعدد مثالیں آپ دیکھ رہے ہیں ہمیں بھی زیادہ بھاری نتائج اور زیادہ سخت تدابیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر سے قوم سے خطاب کی ویڈیو کو بھی شئیر کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی دشمن ہماری ملت کے اتحاد سے، اخوت سے اور حوصلے سے زیادہ طاقتور نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہم سب مل کر اس کورونا وائرس کے خطرے کو بھی شکست دے دیں گے۔



متعللقہ خبریں