بیرونی ممالک میں مقیم 32 ترک شہری کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک

بیرونی ممالک میں مقیم 32 ترک شہری کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں جن کی میّتوں کو ترکی واپس لایا جائے گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1384788
بیرونی ممالک میں مقیم 32 ترک شہری کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں 32 ترک شہری کورونا وائرس کی وجہ سےوفات پا گئےہیں۔

بیرونی ممالک میں مقیم ترک شہریوں کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ 11 پروازوں کے ذریعے 8 ممالک سے 2 ہزار 721 ترک طالبعلموں کو وطن واپس لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں مقیم 32 ترک شہری کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں جن کی میّتوں کو ترکی واپس لایا جائے گا۔

بعض ممالک کی طرف سے طبّی امداد کی طلب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 17 ممالک کو ہم نے طبّی سامان روانہ کیا ہے ان کے علاوہ مزید 69 ممالک کی طرف سے طبّی سامان کی طلب موصول ہوئی ہے۔

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں نے اسپین کے وزیر خارجہ کے ساتھ بات کی ہے انہوں نے ترکی سے طبّی ماسک کی طلب کی ہے۔

طبّی آلات کی مدد کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " بین الاقوامی برادری کو ہمیشہ سے کہیں زیادہ باہمی تعاون کی حالت میں ہونا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں