صدر ایردوان کی ادلیب کے حوالے سے وسیع پیمانے کی ڈپلومیسی

جناب ایردوان نے شام بحران کے حل میں  عالمی برادری کو مزید ذمہ داریاں اپنے سر لینے کی ضرورت پر زور دیا

1368948
صدر ایردوان کی ادلیب کے حوالے سے وسیع پیمانے  کی ڈپلومیسی

صدر رجب طیب ایردوان نے کل یورپی یونین کمیشن  کے چیئر مین اُردلا وون در لیین ، بلغاری وزیر اعظم بوئیکو بوریسووف اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان  سے ادلیب اور شام کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی ۔

محکمہ اطلاعات  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایردوان  نے یورپی یونین کمیشن کے سربراہ وون در لیین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس دوران  ادلیب سمیت شام میں ملکی انتظامیہ کے حملوں اور اس بنا پر  پیدا ہونےو الے انسانی المیہ کے ہر پہلوپر غور کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل  میں ممکنہ مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

جناب ایردوان نے شام بحران کے حل میں  عالمی برادری کو مزید ذمہ داریاں اپنے سر لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

صدر ترکی نے  بلغاری اور ہنگیرین وزراء اعظم  سے بھی ادلیب کے حالات  سمیت مسئلہ شام اور دیگر  علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں