ترک صدر کا پوٹین سے رابطہ،بہتر رابطہ کاری پر زور

یاد رہے کہ  ادلب میں ایک شامی فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

1368671
ترک صدر کا پوٹین سے رابطہ،بہتر رابطہ کاری پر زور

 صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ٹیلی  فون پر رابطہ کیاہے۔

 اس  گفتگو میں شامی صوبے ادلب میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ  ادلب میں ایک شامی فضائی کارروائی میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 انہوں نے کہا کہ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اضافی اقدامات پر اتفاق کیا۔

 علاوہ ازیں یہ بھی عندیہ ملا ہے کہ دونوں صدر جلد ہی بالمشافہ ملاقات میں اس بحران پر غور کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے ترک فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بھی تشویش ظاہر کی۔

 



متعللقہ خبریں