ہمیں شام میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں، صدر رجب طیب ایردوان

روس ہماری انسانی حساسیت کو قبول کرنے سے کترا رہا ہے۔  ہماری چوکیوں کا محاصرہ کرنےو الے عناصر کو دی گئی مہلت  رواں ماہ کے اختتام پر پوری ہورہی ہے

1366787
ہمیں شام میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہماری واحد خواہش شامی  شہریوں  کا اپنی سر زمین پر امن و امان کے ماحول میں زندگی بسر کرنا  ہے ۔

صدر ترکی و آق پارٹی کے چیئر مین جناب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا۔

صدر نے شامی علاقے ادلیب  کی تازہ پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ظہور پذیر ہونےو الےانسانی بحران کا سد باب کرنے کے لیے  علاقے میں فعال مداخلت سمیت ہر  حربہ استعمال کیا جائیگا۔  ہمارے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فضائی حدود کے  استعمال کی اجازت نہ ہونا   ہے، ہم انشااللہ عنقریب اس مسئلے کا بھی حل نکال لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اسوقت  ملکی انتظامیہ سے حملوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ہماری چیک پوسٹوں سے  پیچھے  ہٹنے  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ روس ہماری انسانی حساسیت کو قبول کرنے سے کترا رہا ہے۔  ہماری چوکیوں کا محاصرہ کرنےو الے عناصر کو دی گئی مہلت  رواں ماہ کے اختتام پر پوری ہورہی ہے۔

ادلیب میں ایک قدم تک پیچھے نہ ہٹنے  کی وضاحت کرنے والے صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ"اسد قوتیں قطعی طور پر  تعین کردہ  علاقوں سے  انخلاء کریں  گی، ہم عوام کی اپنے گھر بار کو واپسی کو ممکن بنائیں گے۔"

شامی سرزمین یا پھر تیل پر ہماری نظریں نہ ہونے کا اعادہ کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ "یہاں پر ہماری واحد تمنا شامی شہریوں کا  اپنے وطن میں امن و آشتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنا ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں