صدر ایردوان کی فرانسیسی و جرمن لیڈروں سے باتچیت،تنازعہ شام پر غور

صدر نے دونوں یورپی لیڈروں  سے کہا  کہ  شامی حکومت اور اس کے حامیوں  کو ادلب پر حملے روکنے  چاہیئے تاکہ  علاقے میں انسانی بحران سے در پیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے

1363965
صدر ایردوان کی فرانسیسی و جرمن لیڈروں سے باتچیت،تنازعہ شام پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے  فرانسیسی  ہم منصب  ماکروں اور جرمن چانسلر مرکل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی  ہے ۔

 اس بات چیت میں   صدر ایردوان نے جرمن چانسلر سے ہاناو شہر میں ہوئے نسل پرستانہ حملے  پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے  غیر ملکی  اور اسلام دشنمی کے خلاف موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 علاوہ ازیں صدر نے دونوں یورپی لیڈروں  سے کہا  کہ  شامی حکومت اور اس کے حامیوں  کو ادلب پر حملے روکنے    چاہیئے تاکہ  علاقے میں انسانی بحران    سے در پیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے ۔

 دریں اثنا٫ انہوں نے مزید کہا کہ   لیبیائی عوام  کے امن  و استحکام  کی بحالی کے لیے  دنیا کو مل کر  ٹھوس  اقدامات اختیار کرنا چاہیئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں