ترکی: PKK کے 5 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

پانچ لاکھ لیرے کے انعام کے ساتھ گرے کٹیگری میں مطلوب مزید 5 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی: ترکی وزارت داخلہ

1354181
ترکی:  PKK کے 5 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

دہشت گرد تنظیم PKK کے مزید 5 دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری پیش کر دی۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گرے کٹیگری میں مطلوب PKK کے 5 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر  دی ہے۔

بیان کے مطابق  پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے دہشت گردوں کو ہتھیار پھینکنے پر قائل کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور 5 لاکھ لیرے کے انعام کے ساتھ گرے کٹیگری میں مطلوب مزید   5 دہشت گردوں نے شرناک حابور  سرحدی چوکی  پر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ان تازہ گرفتاریوں کے بعد یکم جنوری سے اب تک قائل  ہو کر ہتھیار پھینکنے والے دہشت گردوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں