ہمارے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  ادلب میں  ترک فوجیوں کی شہادت  کے جواب میں انتقامی کاروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے

1351874
ہمارے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: ایردوان
kalın.jpg
altun.jpg

 صدر رجب طیب ایردوان نے  ادلب میں  ترک فوجیوں کی شہادت  کے جواب میں انتقامی کاروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

سرکاری دورےپر یوکرین روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ  ادلب کی برادر عوام اور ملک و قوم کی سلامتی   اور  تحفظ کےلیے  یہ آپریشن جاری رہے گا ۔

صدر کا کہنا تھا کہ  ہماری فوج نے   متعین شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے  جس کے نتیجے میں  اب تک 30 تا 35 شامی فوجی  ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ترک پارلیمانی اسپیکر  مصطفی شان توپ   نے بھی ادلب   حملے میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں کےلیے  مغفرت اور اہلخانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  کہا  ہے کہ ادلب میں  ترک فوجیوں کی شہادت  کے نتیجے میں جوابی کاروائی کی گئی ہے ۔ قالن نے ٹویٹر پر اپنے  پیغام میں شہدا کے اہلخانہ  سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے فوری شفایابی کی دعا کرتےہوئے  کہا  کہ  ادلب  مطابقت کی خلاف ورزی کے مرتکب   اس حملے    میں شہید ترک فوجیوں کا خون  رائیگاں نہیں جائے گا  اور ہم اس کا حساب ضرور پوچھیں گے۔

 وزیر خارجہمولود چاوش اولو نے  اپنے  پیغام میں   شہید ترک فوجیوں کے لیے مغفرت  اور زخمی کی فوری شفا یابی کےلیے دعا  کی  ۔

  صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں    کہا کہ  ہمارے  4 سپوتوں کی شہادت   پر ان کے  اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطا کرے، زخمیوں کو فوراً شفایاب کرے  اور قوم مطمئن رہے  ہماری فوج اس کا انتقام ضرور لے گی ۔



متعللقہ خبریں