ترکی: صدر ایردوان الجزائر پہنچ گئے

الجزائر ہواری بو مدین ائیر پورٹ پہنچنے پر صدر عبدالمجید تبون نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا

1347563
ترکی: صدر ایردوان الجزائر پہنچ گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے دعوت پر خصوصی طیارے "TUR " کے ذریعے ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 35 منٹ پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔

الجزائر ہواری بو مدین ائیر پورٹ پہنچنے پر صدر عبدالمجید تبون نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

سلامی کے چبوترے پر   صدور کے اپنی جگہیں سنبھالنے کے بعد دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

بعد ازاں صدر ایردوان اور صدر تبون نے سلامی  یونٹ کا معائنہ کیا اور اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا۔

استقبالیہ تقریب میں الجزائر  کی وزیر ثقافت ملیکہ بیندودا، پروٹوکول آفیسر بلکاجیم لاریبی اور الجزائر میں ترکی کی سفیر   ماہِ نور گیوک تاش بھی موجود تھیں۔

دوسری طرف صدر ایردوان کے ہمراہ وفد میں ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کے علاوہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر  توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک، خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان، وزیر موصلات فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن شامل  ہیں۔



متعللقہ خبریں