صدارتی ترجمان اور شام کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات استنبول تشریف لیجانے والے جیمز جیفری نے دولما باہچے پیلس میں صدارتی دفتر میں ابراہیم قالن سے  ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات کیے

1338941
صدارتی ترجمان اور شام کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
jeffrey-kalin1.jpg

ایوانِ صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام جیمز جیفری سے ملاقات کی۔

دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات استنبول تشریف لیجانے والے جیمز جیفری نے دولما باہچے پیلس میں صدارتی دفتر میں ابراہیم قالن سے  ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات کیے جو کہ بند کمرے میں سر انجام پائے۔

ملاقات میں  شام سے متعلق پیش رفت، ایران اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران سمیت ایجنڈے کے دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا ۔

اس دوران شامی مہاجرین کی با حفاظت، رضا مندی اور با عزت طریقے سے اپنے گھر بار کو واپسی کے لیے امریکہ کے ساتھ 17 اکتوبر سال 2019 میں طے پانےو الی مطابقت کے دائرہ کار میں  محفوظ علاقے کے قیام  کے معاملے کو حتمی شکل دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ادلیب کی جھڑپوں میں اضافے کے  باعث ظہور پذیر ہونےوالے انسانی بحران اور مہاجرین کے نئے ریلوں کا سد باب کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیے جانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ملاقات میں علاوہ ازیں داعش، پی وائے ڈی/ وائے پی جی/ PKK سمیت تمام تر دہشت گرد عناصر  کے خلاف نبرد ِ آزما ہونے اور عالمی  برادری کے اس میں مزید تعاون  کی ضرورت پر بھی مطابقت ہوئی اور  علاقے میں تناو میں اضافہ کرسکنے والے نئے تصادم اور انتہا پسندی میں تیزی کے احتمال پر بھی ترکی کے خدشات کو زیر لب لایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں