ترک اور امریکی صدور کی ٹیلی فونک بات چیت

و طرفہ تعلقات میں  باہمی مفادات کے حصول کی خاطر  باہمی  تعاون کو تقویت دینے کے معاملے پر اتفاقِ رائے کا اظہار

1334248
ترک اور امریکی صدور کی ٹیلی فونک بات چیت

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کل امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں دو طرفہ معاملات سمیت لیبیا اور شام کی  تازہ صورتحال  اور علاقائی  پیش رفت  پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے عراق میں امریکی سیکورٹی قوتوں کو ہدف بنانے والی کاروائیوں پر خدشات اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ امریکی سفارتخانے کے خلاف  غیر موزوں  کاروائیوں کا قلع قمع کیا جانا باعث مسرت ہے۔

علاقائی مسائل کے حل میں سفارتی کوششوں  کی اہمیت پر زور دینے والے ایردوان اورٹرمپ نے دو طرفہ تعلقات میں  باہمی مفادات کے حصول کی خاطر  باہمی  تعاون کو تقویت دینے کے معاملے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں