یومِ جمہوریہ پر ترک وزیر دفاع کا قوم کے نام پیغام

اتاترک کی قیادت میں بے شمار قربانیوں اور  جانثاریوں   کی بدولت  قائم ہونے والے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کو ہم بڑے ہیجان و فخر سے منا  رہے ہیں

1296135
یومِ جمہوریہ پر ترک وزیر دفاع کا قوم کے نام پیغام

وزیر دفاع  خلوصی آقار  نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ  کی مناسبت سے  جاری  کردہ پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ"ترک  بہادر فوج دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر  شامی بھائیوں کے شانہ بشانہ اور دہشت گرد تنظیم کے خلاف نبردِ آزما ہے۔

دفترِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر آقار نے 29 اکتوبر یوم ِ جمہوریہ کے حوالے سے ایک  خصوصی پیغام  میں واضح کیا ہے کہ"اتاترک کی قیادت میں بے شمار قربانیوں اور  جانثاریوں   کی بدولت  قائم ہونے والے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کو ہم بڑے ہیجان و فخر سے منا  رہے ہیں۔

 ترک جمہوریت کے اصول"حاکمیت بلا شک و شبہہ قوم کی ہے" کے ہدف پر کاربند رہتے ہوئے  اپنے سفر کو جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے آقار   نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پرعزم ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے بے بس کیے جانے تک ہماری یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی، چشمہ امن عسکری کاروائی کا ہدف ترکی  میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں