یومِ ظفر کے حوالے سے ترک سربراہان کے پیغامات

ترک قوم و فوج نے ایک انہونی کو ہونی ثابت کرتے ہوئے  دوسرے ممالک کے لیے مثال تشکیل دینے والی ایک فتح پر اپنی مہر ثبت کی تھی

1261216
یومِ ظفر کے حوالے سے ترک سربراہان کے پیغامات

30 اگست یوم اگست کی مناسبت سے  ترک سربراہان نے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔

ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے اپنے پیغام میں فوج کی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ"غازی مصطفیٰ کمال اتاترک  کی زیر کمان کی ہیڈ کمانڈرشپ  میدانی جنگ میں ترک قوم و فوج نے ایک انہونی کو ہونی ثابت کرتے ہوئے  دوسرے ممالک کے لیے مثال تشکیل دینے والی ایک فتح پر اپنی مہر ثبت کی تھی۔"

ان کا کہنا تھا کہ ترک قوم سن 1071 سے ابتک مقدس اور معززدعوے کے  علم کو  تھامتے ہوئے ایک  شاندار دور کی داغ بیل ڈالی ہے۔

وزیر ِ قانون عبدالحمید گل نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ"ترک ملت نے اپنے استقلال اور مستقبل  کو خطرے سے دوچار کرنے والی کسی بھی غداری  اور سازش کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا 15 جولائی 2016 میں  بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا تھا۔"

وزیرِ دفاع خلوصی عقار نے اپنے   پیغام میں دہشت گرد تنظیموں کے  خلاف جنگ  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ"بہادر  اور نڈر ترک فوج نے  جس طرح کٹھن ترین حالات میں کس طریقے سے وطن و قوم کا تحفظ کرنے  کے عزم  کا مظاہرہ کیا تھا آج بھی یہ اسی عزم و حوصلے سے سرشار ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں